خانیوال واقعہ، پولیس نے 15 مرکزی ملزمان سمیت 85 افراد گرفتار کر لیے

Written by on February 13, 2022

ترجمان پنجاب پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خانیوال واقعہ میں ملوث 15 مرکزی ملزمان سمیت 85 افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہناتھا کہ تمام ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا گیاہے ، جن میں یعقوب، کاشف، ثقلین، شان ، آصف ندیم، قیصر ، اسلم ، عامر ، محبوب الرحمان، بلال ، علی شیر ، قیصر نذیر ، عبدالغنی سمیت دیگر شامل ہیں ۔پولیس کا کہناتھا کہ مرکزی ملزمان ے شہری پر اینٹوں اور ڈنڈوں سے تشدد کیا ، مقدمے میں دہشتگردی اور سنگین جرائم کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

پنجاب پولیس کے مطابق واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو پیش کر دی گئی ہے اور پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے رات گئے مختلف مقامات پر 120 سے زائد چھاپے مارے ہیں اور دستیاب فوٹیجز کے فرانزک تجزیے کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور ان کے کردار کا تعین کیا جائے گا۔

 یاد رہے گذشتہ روز ضلع خانیوال میں مشتعل ہجوم نے  توہینِ مذہب کے الزام میں تشدد کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist