مقبول بٹ کے یوم شہادت پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی
Written by Prime FM92 on February 11, 2022
مقبوضہ جموں و کشمیر میں ممتاز کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کی شہادت کی 38 ویں برسی کے موقع پر آج جمعہ مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ،میر واعظ عمر فاروق اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے دی ہے۔بھارت نے محمد مقبول بٹ کو تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردار ادا کی پاداش میں 11 فروری 1984ء کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر انکا جسد خاکی جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا تھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے اپنے بیانات میں محمد مقبول بٹ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتےہوئےکہاکہ شہداءکی عظیم قربانیاں تحریک آزادی کاایک قیمتی اثاثہ ہیں،کشمیری شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔