مشیر وزارت تعلیم ڈاکٹر عائشہ عہدے سے مستعفی ہو گئیں

Written by on February 11, 2022

 چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ملاقات کے تنازعے پر وزارت تعلیم کی مشیر ڈاکٹر عائشہ رزاق عہدے سے مستعفی ہو گئیں ۔

 نجی ٹی وی  کے مطابق ڈاکٹر عائشہ رزاق کا  ایچ ای سی کے چیئرمین سے ملاقات کے معاملے میں تنازع چل رہا تھا ، ڈاکٹر عائشہ رزاق گزشتہ اجلاسوں میں بطور احتجاج غیر حاضر بھی رہیں ۔

 نجی ٹی وی کے مطابق وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ ایچ ای سی کے ماملات پر وزارت کی پالیسی کے خلاف بولتی رہی ہیں ،  ڈاکٹر عائشہ نے چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات کا کہا ، سبب اور وضاحت مانگی گئی مگر انہوں نے کوئی جواب نہ دیا ۔ وزارت تعلیم کے حکام کے مطابق ڈاکٹر عائشہ کے تحفظات دور کئے جائیں گے ، ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا جائے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist