ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
Written by Prime FM92 on February 11, 2022
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
گزرتے ہوئے حالات پر گہری نظر رکھیں۔ اس میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے۔ آپ کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے اور اپنے مستقبل کو اچھا بنانے کے لئے اہم قدم اٹھانا ضروری ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج اچھا دن ہے آپ جس بھی کام کے کرنے کی خواہش پرکھتے ہیں۔ اللہ پاک کا نام لے کر کوشش کریں کامیابی ملے گی اور آج ایک طرف سے کچھ رقم بھی ہاتھ آنے کی امید ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج پرائز بانڈ کی خریداری کر سکتے ہیں۔ آگے چل کر اس میں بہت فائدہ حاصل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ مال خانہ کھلا ہوا ہے اور بھی معاملے میں ان شاءاللہ بڑا مالی فائدہ ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی قسم کی الجھن کا شکار ہیں وہ آج دوپہر سے ہی بہتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے اور آج اولاد کے حوالے سے بھی آپ کو اہم بہتر اطلاع چلے گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کسی بھی ایسے شخص پر ہرگز اعتبار نہ کریں، جس کو آپ جانتے نہ ہوں۔ آپ مسلسل لاپرواہی سے کام لے رہے ہیں اور امید ہے کہ عقل سے کام لیں گے۔ آج کا دن وارننگ والا ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ بیمار ہیں، وہ آج سے روزانہ کی بنیاد پر صحت میں بہتری محسوس کریں گے۔ اصل میں یہ کسی رجعت و نحوست کی وجہ سے تھا۔ جو اب ختم ہو گئی ہے ، ان شاءاللہ اچھا ہی ہوگا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
حالات میں آج بڑی شاندار بہتری آ رہی ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے۔ بحکم اللہ وہ پورا ہوگا اور آپ کو کسی جانب سے اچھا مالی فائدہ بھی مل سکتا ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک اپنے کی جانب سے دل دکھ سکتا ہے وہ آپ کو اپنے مطلب کے لئے استعمال کر رہا ہے۔ آج کا دن نہایت محتاط طلب ہے کسی بھی قسم کے لالچ میں ہرگز مت آئیں۔ اچھا نہیں ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
عشق و محبت میں ناکامی ہو گی۔ البتہ عرصہ دراز سے انتظار مین بیٹھے ہوئے لوگوں کا رشتہءغیر طے ہونے یا بات آگے بڑھنے کے امکانات روشن ہیں۔ ناراض سے صلح بھی ہو گی۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک بڑی ذمہ داری سے نجات ملے گی اور ایک بند دروازہ بھی دوبارہ کھلنے کے امکانات روشن ہیں۔ آج کا دن آپ کی ذہنی پریشانی کو دور کرنے میں بحکم اللہ مددگار ثابت ہوگا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی قسم کی مالی پریشانی کا شکار ہیں۔ وہ آج اس حوالے سے خوشخبری سن سکیں گے اور آج آپ کی ایک اہم پرانی خواہش بھی پوری ہونے کے قریب ہیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک قریبی چکر دینے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔ آپ کو نہایت ہوشیار رہنا ہوگا اور قرض وغیرہ میں بھی رقم ہاتھ میں آنے کا امکان موجود ہے۔ آج سرمایہ کاری نہ کریں۔