پشاور ایئر پورٹ پر اتنی غیر ملکی کرنسی پکڑی گئی کہ ایان علی کی یاد تازہ ہوجائے

Written by on February 10, 2022

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف)  نے پشاور کے  باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ ناکام بنادی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق  بیرون ملک جانے والے مسافر سے ایک لاکھ 20 ہزار سعودی ریال برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔ بخت محمد نامی ملزم نے اپنے بیگ میں رکھی ایک جیکٹ کی جیبوں میں انتہائی مہارت کے ساتھ کرنسی چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف نے ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد رقم سمیت مزید تحقیقات کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist