اپوزیشن کے بعد حکومت کی بھی جلسوں کی تیاری، شیڈول سامنے آگیا

Written by on February 9, 2022

پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں چار بڑے جلسوں کا شیڈول جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلاجلسہ منڈی بہاؤالدین میں 18 فروری کوہوگا۔دوسرا جلسہ پنجاب اور سندھ کے بارڈر  ضلع رحیم یارخان میں ہوگا۔تیسرا جلسہ سندھ میں تھرپارکرکےمقام پر جلسہ ہوگا جبکہ چوتھا جلسہ خیبر پختونخوا میں بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل عوامی رابطہ مہم چلانے کا عندیہ دیا تھا،جس کے بعد اب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist