پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: آرمی چیف

Written by on February 8, 2022

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر  دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔آرمی چیف نے ملاقات کے دوران کہا کہ سعودی عرب کا اسلامی دنیا میں اپنا نمایاں مقام ہے۔سعودی عرب کے وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے آرمی چیف سے ملاقات کے موقع پر بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

 

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist