مہلک کورونا وائرس مزید 37 زندگیاں نگل گیا ، دو ہزار 799 نئے کیسز رپورٹ
Written by Prime FM92 on February 8, 2022
مہلک کورونا وائرس مزید 37 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 553 ہو گئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید دو ہزار 799 کیسز سامنے آئے ہیں ، پاکستان میں اب تک 14 لاکھ 65 ہزار 910 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52 ہزار 327 افراد کے کوویڈ ٹیسٹ کئے گئے تھے ، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
پنجاب میں اب تک چار لاکھ 90 ہزار 103 ، سندھ میں پانچ لاکھ 53 ہزار 112 ، خیبرپختونخوا میں دو لاکھ 4 ہزار 84 ، بلوچستان میں 34 ہزار 853 ، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 987 ، آزاد جموں وکشمیر میں 40 ہزار 826 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 945 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ۔