فروری کے پورے مہینے میں موسم کی کیا صورتحال رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے اہم تفصیلات جاری کر دیں

Written by on February 6, 2022

ماہ فروری میں ملک میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ماہ مشرقی پنجاب و سندھ میں معمول کے قریب جبکہ شمال وشمال مغربی علاقوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔ رواں ماہ کے دوران فوگ کی صورتحال میں بدستور کمی آئے گی اور مہینے کے آخر تک فوگ کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا اس دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں اضافہ و خشک موسم اسلام آباد و لاہور سمیت بڑے شہروں میں قبل ازوقت پولن سیزن کیلئے سازگار ہوسکتا ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist