دھند میں کمی کے بعد لاہور اور سیالکوٹ ائیرپورٹس بحال

Written by on February 6, 2022

شدید دھند کے باعث  لاہور اور سیالکوٹ سے معطل ہونے والا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ، فلائٹ آپریشن قریب 12 گھنٹے معطل رہا۔

 نجی ٹی وی نیوز کے مطابق  لاہور اور گردونواح میں دھند کے باعث حد نگاہ  100 میٹر سے بھی کم رہ گئی تھی  جس کے بعد گزشتہ رات 11 بجے کے بعد ائیرپورٹ پر جہازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔ آج صبح  11 بجے تک لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کوئی جہاز لینڈ نہ کر سکا اور نہ ہی کوئی روانہ ہو سکا تھا۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist