مہلک کورونا وائرس قہر ڈھانے لگا ، 24 گھنٹوں میں 42 افراد جاں بحق

Written by on February 5, 2022

مہلک کورونا وائرس قہر ڈھانے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 42 خونی وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے جبکہ پانچ ہزار  830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق حالیہ کیسز   کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ  42 ہزار 263 ہو گئی ہے  جبکہ حالیہ اموات کے بعد  29 ہزار 372 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ ملک بھر میں اس وقت ایک ہزار 590 افراد تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں ۔  اب تک مجموعی طور پر  دو کروڑ  51 لاکھ  94 ہزار 561 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ، گزشتہ 24گھنٹوں مین  59 ہزار 786 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے 

این سی او سی کے مطابق سندھ میں پانچ لاکھ  46 ہزار 141، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  97 ہزار 937 ، پنجاب میں چار لاکھ  83 ہزار 779، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ  29 ہزار 758 ، بلوچستان میں  34 ہزار 557 ، آزاد جموں و کشمیر مین 39 ہزار 323 اور گلگت بلتستان میں  10 ہزار 768 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist