امریکہ نے اہم نیٹو ملک کو ہیلی کاپٹر عطیہ کردیے

Written by on February 4, 2022

 امریکہ نے اپنے نیٹو اتحادی کروشیا کو دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر دے دیے۔ 

انڈیا ٹوڈے کے مطابق بلقان کی جنگ کے بعد سے سربیا اور کروشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ جاری ہے۔ کروشیا امریکہ کا اتحادی ہے جب کہ سربیا روس کے کیمپ میں ہے۔ کروشیا کے دارالحکومت زغرب میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے دو عدد یو ایچ 60 ایم ہیلی کاپٹرز کروشیا کو عطیہ کیے ہیں۔  کروشیا کے وزیر دفاع نے ہیلی کاپٹر عطیہ کرنے پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist