شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

Written by on February 4, 2022

شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان خیل میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ہے۔اس دوران بڑی تعداد میں ہتھیار،گولیاں اور آئی ای ڈیزتحویل میں لے لی گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسزکوعلاقےمیں دہشت گردوں کےٹھکانوں کی اطلاعات ملی تھیں، ہتھیاروں میں سب مشین گنیں،ہینڈگرینیڈ،آرپی جی سیون راکٹ شامل ہیں،آلات مواصلات اور مختلف اقسام کی گولیاں بھی برآمدکی گئیں ہیں۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist