کے الیکٹرک کی بجلی 1.79 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست، نیپرا کا2.59 روپے سستی کرنے پر غور

Written by on February 2, 2022

 کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی فی یونٹ 1.79روپے سستی کرنے کی درخواست دی ، سماعت کے دوران نیپرا کی جانب سے کہا گیا کہ صارفین کو 2.59 روپے کا ریلیف ملنا چاہئے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  بجلی کی قیمت 1.79 روپے فی یونٹ  سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کی ۔ نیپرا کی جانب سے کہا گیا کہ کے الیکٹرک نے 1.79 روپے  فی یونٹ کمی کی سفارش کی ہے مگر اعداد و شمار کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ  2.59 روپے فی یونٹ فائدہ دیا جا سکتاہے ۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے دسمبر  فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نیپرااتھارٹی اعدادوشمارکاجائزہ لےکرفیصلہ جاری کرےگی۔

 بجلی کی قیت مں کمی کا فیصلہ اتھارٹی چند روز بعد کرے گی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist