محکمہ موسمیات نے سردی سے متعلق ایک اور اہم پیشگوئی کر دی

Written by on February 1, 2022

محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات سے دوبارہ سردی بڑھنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعرات سے بلوچستان کی شمالی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے سے شہرمیں معمولی سردی یا خنکی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ موسم میں تبدیلی کسی نئے سسٹم کے باعث نہیں ہوگی۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 اورزیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist