دنیا کا انسانی حقوق پر دہرا معیار، سنکیانگ کی تو بات کرتے ہیں لیکن کشمیر کا تذکرہ کوئی نہیں کرتا ؟ عمران خان

Written by on January 29, 2022

 

وزیراعظم عمران خان نے چینی میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان 40 سال مشکل میں رہااوراسےمیدان جنگ بنایاگیا،مغربی افواج کےانخلاکےبعدوہاں انسانی بحران کاخدشہ پیدا ہوا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموشی توڑے، دنیاکاانسانی حقوق کے حوالے سے دہرامعیارہے۔

عمران خان کا کہناتھا کہ سنکیانگ کی توبات کرتےہیں لیکن کشمیرمیں ظلم کاتذکرہ تک نہیں کیاجاتا،بھارت نےمقبوضہ کشمیرکوایک کھلی جیل بنادیاہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے

اس وقت افغانستان میں امن قائم کرنے کی ضرورت ہے چار کروڑ افغان شہریوں کیلئے ایک بحران پیدا ہو سکتاہے ، افغانستان کے چار کروڑ عوام کو بدترین اسنانی بحران کا سامنا ہو گا ، اور اس سے بڑھ کر یہ اگر افغانستان میں بحران پیداہوتاہے تو وہی حالات پیدا ہو جائیں گے جو بیس سال پہلے تھے جب افغانستان میں امریکہ آیا تھا ۔

اس لیے عالمی براددیر کو صرف اور صر ف وہاں 40 ملین لوگوں کی زندگی کے بارے میں سوچنا چاہیے ، ، انہیں اس وقت بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے ، ان کی جتنی جلد ی ہو امداد کرنی چاہیے ،، مغربی طاقتیں افغانستان کو حل کے بغیر ایسے ہی نہیں چھوڑ سکتیں ، مقبوضہ کشمیر کے متعلق مغرب میں زیادہ بات چیت نہیں کی جاتی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist