شہباز شریف کا احتساب کیا جائے، تحریک انصاف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو خط لکھ دیا

Written by on January 28, 2022

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کو خط لکھ کر شہباز شریف  کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

عالیہ حمزہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ  ایک کرپٹ انسان اپوزیشن لیڈر نہیں ہوسکتا، پی اے سی شہباز شریف کا احتساب کرے۔ خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے چپڑاسی مقصود کی تنخواہ 25 ہزار جبکہ اکاؤنٹ میں پونے چار ارب روپے ہیں۔چپڑاسی گلزار کی تنخواہ 12 ہزار، اکاؤنٹ میں تقریباً سوا ارب روپے، کیشیئر محمد اسلم کی تنخواہ 10 ہزار، اکاؤنٹ میں پونے دو ارب روپے، اسٹور کیپر غلام شبیر کی تنخواہ ساڑھے 10 ہزار، اکاؤنٹ میں ڈیڑھ ارب روپے ہیں۔اس کے علاوہ گودام کلرک یاسین کی تنخواہ 31 ہزار،اکاؤنٹ میں ساڑھے 71 کروڑ روپے، کلرک اظہر عباس کی تنخواہ 9 ہزار،اکاؤنٹ میں ڈیڑھ ارب روپے، کلرک اقرار حسین کی تنخواہ 13 ہزار، اکاؤنٹ میں ایک ارب روپے، اسسٹنٹ ظفراقبال کی تنخواہ 14 ہزار، اکاؤنٹ میں 52.5 کروڑ روپے ہیں۔اسسٹنٹ خضرحیات کی تنخواہ 21 ہزار 500 ، اکاؤنٹ میں تقریباً ڈیڑھ ارب روپے اور ملازم توقیر کی تنخواہ 21 ہزار جبکہ اکاؤنٹ میں 48 کروڑ روپے موجود ہیں۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist