راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں بلکہ نیا شہر ہے ، وزیر اعظم

Written by on January 28, 2022

 وزیر اعظم عمران خان نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام رکھ جھوک کے مقام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی  ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں بلکہ  نیا شہر ہے ، ہم کیس کو سپریم کورٹ لے کر جائیں گے ۔

اپنی گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ شائد کسی کو غلط فہمی ہے کہ یہاں  ہاؤسنگ سوسائٹی بن رہی ہے جبکہ یہ مارڈرن سٹی بن رہا ہے ،  یہاں نیا شہر بسایا جا رہا ہے  ، یہ شہر دبئی کی طرز پر ہوگا، جو پھیلنے کی بجائے اوپر کی طرف جائے گا۔ ہم نےخیبرپختونخوا  میں ایک ارب درخت لگائے ، اب 10 ارب درخت لگا رہے ہیں ، ہم یہاں پر بھی دو کروڑ درخت لگائیں گے ،  اس پراجیکٹ کے ذریعے راوی کے پانی کو بچایا جائے گا ، ہم یہاں پر بیراج سے پانی کو روکیں گے جس سے پانی کی سطح اونچی ہو گی ، یہاں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگا کر سیوریج کے پانی کو  ٹریٹ کیا جائے گا تا کہ نیچے تک جانے والی گندگی کو روکا جائے اور صاف پانی میسر ہو ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist