اپوزیشن شکست کھا چکی ہے ، عبدالغفور حیدری کی سینیٹ اجلاس میں زبان پھسل گئی ، ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا
Written by Prime FM92 on January 28, 2022
سینیٹ اجلاس میں جمعیت علماء سلام ف کے سینیٹر عبدالغفور حیدری کی زبان پھسل گئی ، کہا کہ اپوزیشن شکست کھا چکی ہے ۔ عبدالغفور حیدری کے الفاظ پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں حکومتی ارکان کم تھے جس کے باعث سٹیٹ بینک کا ترمیمی بل ایجنڈے پر ہونے کے باوجود پیش نہ کیا گیا ۔ جے یو آئی ف کے رہنما عبدالغفور حیدری نے جوش خطابت میں کہا کہ اپوزیشن شکست کھا چکی ہے ، جس پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا ۔ چیئرمین سینیٹ نے بھی حیرانی سے عبدالغفور حیدری سے استفسار کیا کہ اپوزیشن شکست کھا چکی ہے ؟۔
عبدالغفور حیدری نے درستگی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شکست کھا چکی ہے ۔