کراچی میں امن قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ

Written by on January 27, 2022

 وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےگزشتہ روز کراچی میں  لاٹھی چارج کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  کراچی کا امن قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد عی شاہ کی زیر صدارت  اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو گزشتہ  روز کے واقعے پر بریفنگ دی گئی ۔ 

 وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں واقعے پر کمیٹی بنانے کی ہدایت دی ، سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ روز کے واقعے میں جس کے خلاف بھی زیادتی کے ثبوت ملے  بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist