مہلک کورونا وائرس کے مزید سات ہزار 539 نئے کیسز سامنے آگئے ، 25افراد جاں بحق

Written by on January 27, 2022

مہلک کورونا وائس کی تباہی جاری ہے ، گزشتہ  24 گھنٹے میں مزید 25 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ  سات ہزار539 نئے کیسز سامنے آگئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 63 ہزار 272 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں  7 ہزار 539 نئے کیسز سامنے آئے ۔ مثبت کیسز کی شرح  11.91 فیصد رہی ۔ ملک میں اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ  93 ہزار 887 ہو گئی ہے ۔

دوسری جانب ملک بھر میں کوروناسے اموات کی تعداد29 ہزار 162 ہو گئی ہے ۔

این سی او سی کے مطابق  ملک بھر میں ایک ہزار 240 کورونا کیسز کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 12 لاکھ  72 ہزار871 افراد مہلک وائرس کو شکست دے چکے ہیں ۔

سندھ میں اب تک پانچ ہزار 33 ہزار 496 افراد ، پنجاب میں  چار لاکھ 69 ہزار 540 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  87 ہزار 983 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ  22 ہزار 98 ، بلوچستان میں 34 ہزار 131 ، آزاد جموں کشمیر میں 36 ہزار 82 جبکہ گلگت بلتستان مین  10 ہزار 557 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist