ایم کیو ایم کو بتایا تھا کہ ریڈ زون میں داخل نہ ہوں مگر انہوں نے بات نہ مانی ، سعید غنی

Written by on January 27, 2022

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ ہم نے ایم کیو ایم کو بتایا تھا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے سکیورٹی سخت ہے ،  ریڈ زون میں داخل نہ ہوں مگر انہوں نے بات نہیں مانی ۔

سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  گزشتہ روز غیر ملکی مہمان آئے تھے جن کی سٹیڈیم کی طرف نقل و حرکت تھی ، پی ایس ایل کی ٹیمیں ریڈزون میں ہوٹلزمیں ٹھہری ہوئی ہیں، گزشتہ روز جو ہوا یہ واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا،ایم کیو ایم کی ریلی 4 بجے میٹروپول پر پہنچی،ایک شخص اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس پر ڈنڈے برسارہا تھا،نہ چاہتے ہوئے بھی یہ ایکشن لیا گیا،اگر ہم کارروائی نہ کرتے تو خطرناک نتائج سامنے آسکتے تھے ۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist