آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم ہاوس آمد،اعلیٰ سطح اجلاس جاری
Written by Prime FM92 on January 26, 2022
وزیراعظم ہاوس میں عمران خان کے ساتھ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کی میٹنگ جاری ہے جس میں دورہ چین سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری بھی شریک ہیں، اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر ہونے والے معاہدوں سے متعلق بھی بات چیت کی جارہی ہے ۔وزیراعظم ہاوس کچھ دیر میں اس معاملے پر اعلامیہ بھی جاری کرے گا۔ اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جارہاہے ۔