“ہٹایا تو پہلے سے زیادہ خطرناک بن جاؤں گا” وزیر اعظم کے بیان پر چوہدری شجاعت کا دلچسپ رد عمل آگیا

Written by on January 24, 2022

مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر کہا ہےکہ ان سے یہ بیان کسی دوست نما دشمن نے دلوایا ہے، اگر وزیر اعظم کو اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا تو ان کے مراعات یافتہ اراکین کیا گونگے ہیں، وہ کیوں دوسروں کو عمران خان کے خلاف بولنے دیتے ہیں۔ وہ وزیر اعظم عمران خان کے بیان ” مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا، اس لیے میڈیا میں آ کر بولتا ہوں، مجھے ہٹایا گیا تو پہلے سے زیادہ خطرناک بن جاؤں گا” کے بیان پر رد عمل دے رہے تھے۔

اپنے بیان میں چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ  وہ پہلی مرتبہ وزیر اعظم عمران خان  سے کہہ رہے ہیں کہ  وہ مشیروں اور سیاسی ترجمانوں کی غلط ایڈوائس سے خبردار رہیں۔مشیر اپنی سوچ کے مطابق چیزیں اچھالتے ہیں لیکن اس کا  نقصان صرف عمران خان کو ہوتا ہے، اس لیے وہ  دیکھیں کہ مشیر کس کی گیم کیسے اور کیوں کھیل رہے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist