وزیر اعظم ساڑھے تین سال میں صرف مافیاز کی سنتے رہے ، سودی نظام سے نجات کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا:سراج الحق

Written by on January 24, 2022

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ساڑھے تین سال میں صرف مافیاز کی سنتے رہے اور قوم کو اعلانات سےبہلاتےرہے،وفاقی وزراءمشیروں کی فوج ظفر موج صرف بول رہی ہے،عمل کا خانہ بالکل خالی ہے،پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) حکومت اب تک اپنے کوئی تین وعدے پورے نہیں کر سکی،نظام کوئی بھی ہو نالائق اور نااہل افراد ملک نہیں چلا سکتے، ملک میں پارلیمانی اور صدراتی نظام کو بہت موقع مل چکا اب اسلامی نظام کی ضرورت ہے، گزشتہ عرصہ میں دعوؤں، وعدوں اور اعلانات کے باوجود صحت، تعلیم اور روزگار کے مسائل میں مزید اضافہ ہوا، وقت آگیا ہے کہ متحد ہوکر بے روز گاری، مہنگائی،جہالت، کرپشن اور استحصالی نظام کیخلاف جہاد کریں،سودی نظام سے نجات کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر ایک گھنٹے میں 36 قانون پاس کرکے ایسٹ انڈیا کمپنی کی یاد تازہ کردی ہے،آئی ایم ایف کی نئی شرائط سے مہنگائی کا مزید طوفان آئیگا۔ہمارے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام اور نظام مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ میں ہے،شہید عظیم بلوچ کو اللہ تعالیٰ نے ان کی آرزو و تمنا کے مطابق شہادت کی موت دیکر اپنے پاس بلالیا،وہ ہر لحاظ سے ایک نظریاتی و آئیڈیل شخصیت تھے،شہیدعظیم بلوچ کےنقش قدم پر زندگی گزارنی ہے تو آج ہمیں اس اجتماع میں عہد کرنا چاہیے کہ اپنی بقیہ تمام زندگی اسلام کے نام پر قربان کرتے ہوئے حق و سچ کا ساتھ دینا ہوگا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist