کراچی میں تیز ہواؤں نے تباہی مچادی، دیواریں،چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 6 افراد جان کی باز ہارگئے

Written by on January 22, 2022

روشنیوں کے شہری میں تیز ہواؤں کے باعث دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے  کھمبے گرنے اور تاریں ٹوٹنے کے باعث کئی علاقے بجلی سے بھی محروم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  لانڈھی مانسہرہ کالونی گلی نمبر10 کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت خوانین ولد غلام جان کے نام سے ہوئی۔  سرجانی گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب گھر کی دیوار گر نے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا، بچے کی باڈی چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کی گئی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist