انارکلی دھماکے میں جاں بحق ہونےوا لے افراد کی میتیں ابائی علاقوں کو روانہ کردی گیئں
Written by Prime FM92 on January 21, 2022
انارکلی کے علاقہ پان منڈی میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کی نعشیں ان کے ابائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔
میتیں ایدھی فاونڈیشن کی مدد سے ابائی علاقوں کو روانہ کی گئیں۔ترجمان ایدھی کے مطابق 31 سالہ رمضان کی میت کالاشاہ کاکو جبکہ 9 سالہ بچے ابصار کی لاش کو مظفر آباد روانہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں میتیں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ورثا کے حوالے کی گئیں ہیں