کورونا وائرس کے پھیلنے پر قابو نہ پایا جا سکا ، مزید 6 ہزار 808 کیسز رپورٹ

Written by on January 20, 2022

 مہلک کورونا وائرس پر قابو نہ پایا جا سکا  ، گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 6 ہزار 808 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح  11.55 فیصد رہی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹےکےدوران 58 ہزار 943 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، حالیہ کیسز کے بعد  ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 801 ہو گئی ہے۔ 

دوسری جانب مہلک وائرس گزشتہ  24 گھنٹوں میں مزید 5 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے جس کےبعد  اموات کی مجموعی تعداد 29  ہزار 42 ہو گئی ہے ۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist