پشاور میں پولیس پر دستی بم کے حملوں میں تین اہلکار زخمی

Written by on January 19, 2022

صوبائی دارالحکومت پشاور کے دو علاقوں میں پولیس پر دستی بم کے حملوں میں تین اہل کار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حیات آباد اور بڈھ بیر میں دستی بموں سے حملے کیےگئے جن میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہناہے کہ بڈھ بیر میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس موبائل وین پر دستی بم پھینکا، جس میں سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے ، اس کے علاوہ حیات آباد انڈسٹریل سٹیٹ میں پرانی پولیس چوکی پر دستی بم پھینکا گیا، تاہم موٹر سائیکل سواروں کے دستی بم حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور ان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پولیس موبائل پر دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصرکو فوری گرفتارکرنےکی ہدایت کی ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist