ابو ظہبی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرمبینہ ڈرون حملے کی اطلاعات، آگ بھڑک اٹھی ، تہلکہ خیز خبر

Written by on January 17, 2022

ابو ظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب ڈرون حملے کی اطلاعات ہیں  جبکہ  مقامی پولیس کا کہناہے کہ تیل کے تین ٹینکرز پھٹنے کے باعث یہ دھماکہ ہواہے اور آگ لگی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ا بو ظہبی ایئر پورٹ کے قریب تیل سے بھر ے ہوئے تین ٹرک دھماکے سے اڑ گئے جبکہ دوسری جانب حوثی باغیوں کا کہناہے کہ یہ متحدہ عرب امارات کے اندر حملہ تھا ۔

ابو ظہبی پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا  کہ مصاحفہ انڈسٹریل ایریا کے قریب تین فیول ٹینکر ز میں دھماکہ ہواہےجس کے باعث ابو ظہبی انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی زیر تعمیر عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist