کورونا وائرس ،پنجاب میں سکول بند ہونے چاہئیں یا نہیں ؟ وزیر صحت یاسمین راشد بھی میدان میں آ گئیں

Written by on January 17, 2022

 پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہےکہ پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہو چکا ہے اس لیے تعلیمی اداروں کو بند کرنا نہیں چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے ویڈیو لنک کے ذریعے این سی او سی کے اجلاس میں شرکت کی جس دوران انہوں نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں کے 85 فیصد بچوں کو مکمل ویکسینیٹ کرچکے ہیں، صوبے میں کوروناکی صورتحال قابو میں ہے اور 57 فیصد آبادی کو مکمل ویکسینیٹ کرچکے ہیں۔

نجی ٹی وی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو میں یاسمین راشد نے کہا کہ اومی کرون ویرینٹ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث محکمہ صحت اقدامات کررہا ہے لہٰذا عوام کورونا سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ  پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہو چکا ہے اس لیے تعلیمی اداروں کو بند کرنا نہیں چاہتے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist