عرب اتحاد کی کارروائیاں، 340 حوثی باغی ہلاک

Written by on January 16, 2022

 یمن میں عرب اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد آپریشنز میں 340 حوثی باغیوں کو ہلاک کردیا۔

العربیہ کے مطابق عرب اتحاد نے صوبہ مارب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 33 کارروائیاں کیں جن میں 190 حوثی باغی ہلاک اور 21 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ اس کے علاوہ عرب اتحاد نے البیضاء میں 27 ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں جن میں 150 حوثی باغی ہلاک اور 16 فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

عرب اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ حالیہ کارروائیوں کے بعد وہ عام لوگوں کو نقصان نہیں پہنچاسکیں گے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist