وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانےکی ہدایت

Written by on January 16, 2022

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ کورونا کی پانچویں لہر کے دوران شہری احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، حکومتی گائیڈلائنز پر عمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے،ایس او پیز پر عمل کرنے میں ہی صحت اور زندگیوں کا تحفظ ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے حالیہ لہر کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے اورکورونا سے بچاو کے لئے شہری مزید احتیاط کریں، شہریوں کی سہولت کےلئے بوسٹر ڈوز لگانے کےلئے عمر کی حد 18برس کر دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ شہریوں سے ا پیل ہے کہ وہ بوسٹر ڈوز لگوائیں اور خود کو محفوظ بنائیں، گھر سے باہر نکلتے وقت کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے لازمی ماسک پہنیں کیونکہ احتیاط کورونا کے علاج کی تکلیف اٹھانے سے بہتر ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist