صدر عارف علوی نے بزرگ خاتون سے معافی مانگ لی

Written by on January 16, 2022

صدرِ مملکت عارف علوی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو  کی نا انصافی پر بزرگ خاتون سے معافی مانگ لی۔

نجی ٹی وی اے نیوز کے  مطابق 82 سالہ بزرگ خاتون کا 2،333 روپے کے ریفنڈ کا معاملہ ایف بی آر کے پاس تھا جس کو ایک سال سے زائد عرصے تک لٹکایا گیا۔  صدرِ مملکت نے ناروا سلوک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ چیئرمین ایف بی آر غیرذمہ داری اور پورے نظام کا جائزہ لیں اور معاملے میں ملوث تمام فیصلہ سازوں کے خلاف کارروائی کریں۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ  بزرگ شہری ‏کو تکلیف پہنچانے پر سر شرم سے جھک جانے چاہئیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist