حکومت نے پٹرول بم گرادیا، پٹرولیم مصنوعات کتنی مہنگی ہوئیں؟ جان کر پاکستانیوں کی چیخیں نکل جائیں
Written by Prime FM92 on January 16, 2022
وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے 33 پیسے تک اضافہ کردیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 3، 3 روپے فی لٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 147 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل تین روپے کے اضافے کے بعد 144 روپے 62 پیسے فی لٹر ہوگیا ہے۔
حکومت نے مٹی کا تیل تین روپے مہنگا کرکے 116 روپے 48 پیسے فی لٹر کردیا ہے۔ لائٹ ڈیزل تین روپے 33 پیسے مہنگا کرکے اس کی نئی قیمت 114 روپے 54 پیسے مقرر کی گئی ہے۔