وفاقی حکومت پیٹرول کی قیمت 150روپےفی لٹر کرنے جا رہی ہے ، وزیر اطلاعات سندھ
Written by Prime FM92 on January 15, 2022
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت مسلسل تین ماہ سے پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے ، اب حکومت پیٹرول کی قیمت 150 روپے فی لٹر کرنے جا رہی ہے ۔
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئے روز مہنگائی بڑھ رہی ہے ، کراچی کے لوگ بےروزگار ہورہے ہیں ، نیپرا نے جنوری کی بجلی بلوں میں اضافہ کیا، ایل این جی میں کرپشن ہوئی ،گیس بحران سب کے سامنے ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ جی ڈی اے اور ایم کیو ایم حکومت کی ساتھی ہیں ، ملک میں گیس بحران ہے ، صنعتوں کو گیس نہیں مل رہی ،کسانوں کوکھادنہیں مل رہی،ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہاہے،لوگ زندگی بچانےوالی ادویات بھی نہیں خریدسکتے،آٹےکی قلت کاخدشہ ہے ، حکومتی نالائقی اورنااہلی کی سزاعوام کودی جارہی ہے۔