منی بجٹ کی کثرت رائے سے منظوری ،آج ایک مرتبہ پھر شکست اپوزیشن کا مقدر بنی : فواد چوہدری
Written by Prime FM92 on January 14, 2022
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فوادحسین نے کہاہے کہ اپوزیشن کی خواہشات کبھی پوری نہیں ہوں گی، منی بجٹ کی کثرت رائے سے منظوری کے بعدآج ایک مرتبہ پھر شکست اپوزیشن کا مقدر بنی ہے،آج بڑی قانون سازی ہوئی، اس قانون سازی کے بعد آئی ایم ایف کے پروگرام میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں رہی ،وزیراعظم عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ آخر وقت تک ایوان میں موجود رہے۔
منی بجٹ اور دیگر حکومتی بل قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نےکہاکہ اپوزیشن کی خواہشات کبھی پورا نہیں ہوں گی، آج ایک مرتبہ پھر شکست اپوزیشن کامقدربنی ہے،میں وزیراعظم عمران خان کاخصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ آخروقت تک ایوان میں موجود رہے،وزیراعظم عمران خان کی وجہ سےآج تحریک انصاف کےتمام کارکنوں کےحوصلے بلند رہے،آج بڑی قانون سازی ہوئی، اس قانون سازی کے بعد آئی ایم ایف کے پروگرام میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں رہی، دو ارب ڈالر آئی ایم ایف کا پروگرام ہے، اس کے علاوہ مجموعی طور پر 15 سے 18 بلین ڈالر کی لائنز پاکستان کو میسر ہوں گی۔ فواد چوہدری نے کہاکہ ہماری معاشی مشکلات کا خاتمہ ہوگا اور ہم خساروں سے نمٹ سکیں گے،پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، وزیراعظم کی طرف سے تحریک انصاف کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں،تحریک انصاف کے تمام ارکان آج قانون سازی کی منظوری کیلئے ڈٹے رہے ۔