مری میں برفانی طوفان میں زائد کرائے لینے والے ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو گیا

Written by on January 11, 2022

برفانی طوفان کے دوران مری میں سیاحوں سے ایک رات کیلئے کمرے کا کرایہ 50 ہزار تک وصول کرنے کی سوشل میڈیا پر شکایات کے بعد انتظامیہ جاگ اٹھی ہے اور ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق سیاحوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے اور ان سے کرائے کی مد میں زیادہ رقم وصول کرنے پر  ایک ہوٹل سیل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شکایت کے بعد تحقیقات کرکے کارروائی کی گئی۔دوسری جانب سیاحوں کے مری اور گلیات میں داخلے پر پابندی میں مزید 24 گھنٹوں کی توسیع کردی گئی ہے، بیشتر سیاح مری سے نکل گئے ہیں تاہم علاقہ مکینوں کی مشکلات برقرار ہیں جب کہ شہر میں بجلی کی فراہمی مکمل بحال نہیں کی جاسکی ہے۔مری میں پائپ لائنوں میں پانی جم جانے سے شہریوں کو پانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist