سعودی عرب میں تین سال سے قید شہزادی کو بیماری کے باعث رہا کردیا گیا

Written by on January 10, 2022

سعودی عرب میں گزشتہ تین برس سے زیر حراست شہزادی بسمہ بنت سعود کو علالت کے باعث رہا کردیا گیا ہے۔

 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خواتین کے حقوق کی توانا آواز اور ملک میں آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کرنے والی 57 سالہ بسمہ بنت سعود کو بیٹی کے ہمراہ مارچ 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا۔بسمہ بنت سعود دوران حراست مزید بیمار ہوگئیں تاہم انہوں نے احتجاجاً علاج کرانے سے انکار کردیا۔ دن بہ دن ان کی طبیعت بگڑتی گئی جس پر 2020 میں سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے بیمار شہزادی کو رہا کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔انسانی حقوق کی تنظیم القسط نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ شہزادی بسمہ بنت سعود کو تین سال بعد طبیعت کی ناسازی کے باعث بیٹی کے ہمراہ رہا کردیا گیا ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist