کرپٹو اثاثوں سے پاکستان کو اربوں ڈالر کا فائدہ ہو سکتا ہے ، ایف پی سی سی آئی کی حکومت سے قومی کرپٹو کرنسی حکمت عملی بنانے کی درخواست
Written by Prime FM92 on January 10, 2022
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی طرف سے تیار کردہ ایک پالیسی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ممکنہ طور پر اپنے شہریوں یا دوہری شہریت کے حامل رہائشیوں کے کرپٹو اثاثوں سے اربوں ڈالر اکٹھا کر سکتا ہے۔
معروف معاشی جریدے بزنس ریکارڈ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایف پی سی سی آئی کی جانب سے بنائے جانے والے پالیسی دستا ویز میں کہا گیا کہ پاکستان کرپٹو اثاثوں کو ملک کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد کے لیے بھی استعمال کر سکتا ہے ،تاہم، اس سے پہلے کہ پاکستان اس پالیسی دستاویز کی سفارشات کو اپنائے، ہمارے ملک کو ایک ریگولیٹری فریم ورک کے ساتھ ساتھ ایک قومی کرپٹو کرنسی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایسا ملک کے معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے کیا جانا چاہیے۔