وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دس جنوری کو سپین کے سرکاری دورے پر جائیں گے

Written by on January 9, 2022

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سپین اور رومانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ان کے دورے کا آغاز 9 جنوری سے ہوگا۔ وزیر خارجہ9 اور 10 جنوری کو رومانیہ کے سرکاری دورہ پر ہوں گے۔ جس دوران وہ وہاں کے سرکارہ عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سپین کے وزیر خارجہ خوسے مانویل البارز کی دعوت پر 10 جنوری کو سپین پہنچیں گے۔ ان کا ددورہ 12 جنوری کو احتتام پزیر ہوگا۔دفتر خارجہ کی پریس ریلیز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  ہسپانوی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دیگر وزراء اور ہسپانوی پارلیمنٹ کے اراکین سے ملاقاتیں کریں گے۔سپین میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کام کرتی ہے۔  2021 میں پاکستان اور اسپین نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ منائی۔رومانیہ اور سپین دو طرفہ اور یورپی یونین کے تناظر میں پاکستان کے اہم شراکت دار ہیں۔  وزیر خارجہ کا دورہ ان دونوں دوست ممالک کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید تقویت دے گا۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist