مری میں تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے ، چیئرمین این ڈی ایم اے

Written by on January 9, 2022

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے کہا کہ مری میں تمام سیاحوں کو محفوظ منتقل کیا جا چکا ہے ، 371 افراد آرمی کے کیمپوں میں منتقل کئے گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سیاحوں کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں ، کلڈانہ باڑیاں روڈکھولنےکاکام جاری ہے، کلڈانہ باڑیاں روڈپر 77گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ  جوگاڑیاں پھنسی ہیں ان میں سیاح نہیں ہیں، سیاح یہ گاڑیاں چھوڑکرخودہی محفوظ مقامات پرمنتقل ہوگئےتھے، کلڈانہ باڑیاں کےعلاوہ تمام سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist