‘پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان

Written by on January 7, 2022

 چیف آف آرمی سٹاف  جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان برادرملک ترکی کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران علاقائی سکیورٹی، باہمی دلچسپی، پیشہ ورانہ امور دفاعی اور سکیورٹی تعاون کوبڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کوبڑھانے پر بھی خصوصی بات چیت ہوئی۔اس دوران دونوں جانب سے فوجی تعاون کومزیدفروغ دینےپراتفاق کیا گیا۔ترک جنرل نے مسلح افواج کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےکےعزم کا اعادہ کیا اور افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان برادرملک ترکی کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے۔ افغانستان میں امن واستحکام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ عالمی توجہ سےافغانستان میں کسی انسانی بحران سے بچا جا سکتا ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist