نیوی سیلنگ کلب غیر قانونی ہے ، تین ہفتوں میں مسمار کیا جائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

Written by on January 7, 2022

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے راول جھیل کے کنارے تعمیر نیوی سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ،مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ پاک فوج کا  سٹیٹس اہم ہے جس کا مینڈیٹ آئین پاکستان میں بتایا گیا ہے مگر نیوی کو اختیار نہیں کہ وہ  رئیل سٹیٹ وینچر کرے ، ادارے کا نام استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ نیوی کو این او سی جاری کرنے کا اختیار متعلقہ اتھارٹی کو نہیں تھا ، نیشنل پارک ایریا پر نیوی نے تجاوز کیا، سیلنگ کلب غیر قانونی ہے  لہٰذا تین ہفتوں میں منہدم کیا جائے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist