ملک میں کورونا کے کیسز کی شرح تین ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی، لاہور میں اومی کرون کے مزید کتنے کیسز سامنے آ گئے ؟ پریشان کن خبر

Written by on January 7, 2022

پاکستان میں کورونا کے مزید 1293کیسز رپورٹ ہوئے اور 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، کیسز کی شرح تین ماہ بعد 2.52 کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ لاہور میں مزید 31 اومی کرون کے نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں ۔

تفصیلات  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51145 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1293 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 6 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28961 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 13 لاکھ 1141 تک جاپہنچے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی شرح 2.52 فیصد رہی جو تقریباً 3 ماہ بعد ملک میں کورونا کی سب سے زیادہ شرح ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 239 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 58086 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں اومی کرون کے نئے کیسز کی تصدیق کے بعد شہر میں ویرینٹ کے مجموعی کیسز کی تعداد 242 ہوگئی۔محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ صوبے بھر میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 250 ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist