لاہور میں علی الصبح بادل پھر برس پڑے ، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

Written by on January 7, 2022

 لاہور میں علی الصبح بادل پھر برش پڑے ، مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش نے موسم مزید سرد کر دیا ۔ 

آج علی الصبح تقریباً لاہور کے تمام علاقوں میں   بادل برسے ، وقت کے ساتھ ساتھ بارش کی شدت میں اضافہ ہو گیا جس کےباعث بچوں کو سکول جبکہ دیگر افراد کو روز مرہ کے معاملات کیلئے گھر سے نکلنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا ۔ بارش کے ساتھ ہی سردی کی شدت بھی بڑھ گئی جبکہ بجلی فراہمی کا نظام بھی متاثر ہوا ۔ 

بارش کے باعث لاہور کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں جس کے باعث خواتین کو ناشتہ بنانا بھی مشکل ہو گیا ۔ ادھر بارش کے باعث لاہور سے سموگ کا مکمل خاتمہ ہو گیا  ۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پنجاب میں  ہفتے کے روز تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist