ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

Written by on January 7, 2022

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 آج اپنی نظر اتارنے کا مشورہ ہے۔ آپ کو واضح طور پر بدنظری کا خطرہ دکھائی دیتا ہے۔ جو لوگ کسی بھی دوست سے مدد لینے کے چکروں میں ہیں۔ ان کو ناکامی ملے گی، خیال کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 ایک روحانی مددگار دن ہے۔ آپ کو کسی منزل کے قریب جا کر بڑا فائدہ حاصل ہونے کی نشاندہی کر رہا ہے۔ اس وقت آپ نماز پڑھیں اور ذکر الٰہی سے ہی کام لیں تو اچھا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 آپ کے سامنے دو راستے ہیں۔ اب یہ آپ پر ہے کہ کس پر چلنا ہے۔ اگر سمجھ میں نہ آئے تو استخارے کی مدد سے چلیں، ورنہ ابھی انتظار کریں صورت حال چند دن میں خودبخود ٹھیک ہو جائے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 زائچہ بند ہے۔ بات سمجھ میں ہی نہیں آ رہی۔ اس لئے استخارے کی مدد سے چلنے کی اشد ضرورت ہے اور ہر طرح کے ناجائز اور رسکی کاموں سے دور رہنے کا مشورہ ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 آج روزگار کی تلاش کرنے والے ان شاءاللہ کوئی اچھی خوشخبری سن سکیں گے اور آپ کی زندگی میں اب تبدیلیوں کا عمل شروع ہونے والا ہے۔ شام تک اندازہ ہو جائے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 مریخ کی زائچے میں موجودگی زیادہ اچھی بات نہیں ہے۔ آپ صدقے کا عمل بھی جاری رکھیں اور غصہ قابو میں رکھیں۔ لڑائی جھگڑے سے دور رہیں۔ آج عزت کا بھی خیال ضرور رکھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 نماز کو پکڑیں اور باوضو رہنے کی کوشش کیا کریں۔ آپ کا ستارہ ہی ایسا ہے کہ آپ روحانی طور پر ٹھیک چلین گے تو سب کچھ ٹھیک چلے گا۔ اب آپ نے خود فیصلہ کرنا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 آپ مت ایسے کام کریں جس کے لئے خود کے سامنے ہی شرمندہ ہونا پڑے۔ فوری طور پر اپنے معاملات ٹھیک کریں اور جو آفر آج ملے اس کو اپنے ہاتھوں سے مت جانے دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 بلاک رقم کی واپسی کا امکان اور خواہشمند افراد کے رشتے کی بات طے ہوگی اور آج کاروباری حضرات کے لئے بھی نادر دن ثابت ہوگا۔ بس لڑائی جھگڑے سے گریز کرنا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 دل لگی نہ کریں۔ زبردست قسم کی وارننگ ہے، ورنہ کسی بڑے نقصان سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ آج کا دن دوسروں کے معامالت سے بھی دوری اختیار کرنے کا ہے، ضروری ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 آپ پھر فضول قسم کے کاموں میں پڑے ہوئے ہیں اور اصل معاملات سے ہٹ رہے ہیں۔ آج کا دن اچھا ہے۔ مگر آپ کی جانب سے لاپرواہی ہونے کی وجہ سے خاص فائدہ نہیں ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اپنے آپ کو حقیقت کے سامنے رکھا کریں جو لوگ کسی بھی ایسے معاملے میں الجھے ہیں جن کا تعلق خانگی امور سے ہے تو سر کو نیچا کرنا پڑے گا ورنہ بہت سے رشتے خرابی دے دیں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist