لاہور کو انتظامی سطح پر اضلاع میں تقسیم کرنے کا معاملہ، اہم پیش رفت سامنے آگئی

Written by on January 6, 2022

لاہور کو انتظامی سطح پر اضلاع میں تقسیم کرنے کے معاملے پر نئی پیش رفت ہوئی ہے۔ پنجاب حکومت نے لاہور میں راوی کے نام پر نئی تحصیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ راوی تحصل کو شمالی ضلع لاہور میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی۔ محکمہ ریونیو نے نئی تجاویز حکومت کو پیش کر دی ہیں۔شمالی ضلع لاہور میں لاہور سٹی تحصیل کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی گئی۔ تجاویز کے مطابق شمالی ضلع لاہور میں کینٹ، ہربنس پورہ، شالیمار اور راوی تحصل شامل ہوں گے۔ جنوبی ضلع لاہور میں ماڈل ٹاؤن، رائے ونڈ، ٹھوکر نیاز بیگ اور صرف کاہنہ تحصیل شامل ہو گی۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist