ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
Written by Prime FM92 on January 6, 2022
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک مرتبہ پھر آزمائشی سی پوزیشن میں آئے ہوئے ہیں۔ اس وقت جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے۔ وہ آپ کی نیت عمل اور گمان کے ساتھ ہی ہوگا۔ اس لئے سنبھل کر چلیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی قانونی معاملے میں الجھے ہوئے ہیں۔ وہ ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اج اچھا اور آپ کے حق میں مددگار دن ہے۔ شام تک اندازہ ہو جائے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کی کامیابی صرف آپ کی مناسب حکمت عملی پر ہے۔ آپ اس کو ٹھیک کریں۔ کسی جگہ تو کوئی گڑ بڑ تو ہے نا۔ ورنہ اس طرح اچھے دنوں میں فائدہ نہ ملنا حیران کن ہی نظر آتا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
صدقہ بھی ضروری ہے۔ استخارہ بھی کرنا چاہیے اور آج کل فضول کاموں میں ہاتھ نہیں ڈالنا چاہیے۔ ان دنوں رزق کے معاملات بھی چیک کریں۔ سب حلال ہی جا رہے ہیں نا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
صورت حال تو اچھی اور آپ کے حق میں جاتی نظر آ رہی ہے۔ آپ اللہ پاک کا نام لے کر قدم تو اٹھائیں کامیابی ضرور ملے گی اور جو مقصد ملنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں وہ پورا ہی ہوگا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمب
ان دنوں مریخ زائچے میں بیٹھا ہوا مسلسل آپ کے لئے پریشانی اور رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔ آپ کو ٹھنڈے مزاج سے کام لینا ہوگا اور اپنے خانگی مسئلے حکمت عملی سے کرنا ہوں گے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اپنے لئے اچھا سوچیں اللہ پاک انسان کے گمان کے ساھ ہیں، جیسے اس سے گمان کرو گے ویسا ہی پاﺅ گے۔ آج اچھا ہی ہوگا اور اللہ اپنے بندوں پر نہایت مہربان بھی ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ گھر سے دفتر کے لئے یہ اپنے کاروبار کے لئے نکلیں تو سارے راستے آپ آیت الکرسی کا ورد کرتے رہا کریں اور صبح و شام (سورة قلم) کی آخری دو آیات بھی پڑھنا معمول بنا لیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کچھ بھی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بحکم اللہ سب کچھ اچھا ہے اور آج خاص طور پر آپ کے حق میں جا رہا ہے۔ آج کا دن ایک ڈوبی ہوئی رقم کی واپسی کا امکان بھی نظر آتا ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو امید لگا رکھی تھی۔ وہ پوری ہونے کی امید ہے۔ ایک بڑی رقم کا حصول بھی ممکن ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ آج کا دن خواہش مند افراد کے رشتے کی بات بھی طے کر سکتا ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
توجہ کس جانب ہے، کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا۔ اپنے معاملات چیک کریں، عشق محبت اور ناجائز دوستی آپ کو بڑے خطرے میں آنے کی نشاندہی کر رہی ہے، نہایت ہی خبردار ہو جائیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
نماز کو پکڑیں۔ بعد میں پچھتاوا ہی رہے گا۔ آپ چاہتے ہیں سب کچھ ملے بھی مگر اللہ پاک کی جانب رجوع بھی نہیں کرنا۔ خدا کے لئے اپنے معاملات ٹھیک کریں ،یہ دن بار بار نہیں آتے۔