پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منارہے ہیں

Written by on January 5, 2022

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کشمیری یوم حق خود ارادیت منارہے ہیں، کشمیر کے یوم  حق خودارادیت پر صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغامات جاری کیے ہیں۔

صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کشمیریوں سے اقوام متحدہ کے حق خود ارادیت کے وعدے کو 73 سال ہو گئے، اقوام متحدہ کو73 سال قبل کیے گئے وعدے کا پاس رکھنا چاہیے،کشمیری اقوام متحدہ سے کیے گئے وعدے کو عملی شکل دینے کے منتظر ہیں،   تنازع کشمیر کا اقوام متحدہ کی زیرنگرانی جمہوری طریقے ، آزادانہ اور منصفانہ رائےشماری سے فیصلہ کیا جائے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist